ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے قانون پر عمل درآمد یقینی ہونا چاہیے،ہائی کورٹ 

 ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے قانون پر عمل درآمد یقینی ہونا چاہیے،ہائی ...

  

لاہور (نامہ نگار)لاہورہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد کریم نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے شیزارذکاء ایڈووکیٹ کی درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے قوانین بنانا کافی نہیں،اس مقصد کے لئے قانون پر عمل درآمد یقینی ہونا چاہیے، لاہور جیسے تاریخی شہر کوسموگ کی وجہ سے خطرہ ہے،دوران سماعت جوڈیشل واٹر کمیشن نے اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کی جس میں میں بتایا گیاکہ شوگر ملز کو ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کے لئے نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں،عدالت نے مذکورہ بالاریمارکس کے ساتھ کیس کی مزید سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی۔

 ماحولیاتی آلودگی

مزید :

صفحہ آخر -