بچوں کی لڑائی پر قتل، ملزم کی ضمانت کی درخواست پرعدالت نے ریکارڈ طلب کرلیا

     بچوں کی لڑائی پر قتل، ملزم کی ضمانت کی درخواست پرعدالت نے ریکارڈ طلب ...

  

لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس عبدالوحید خان نے ملت پارک میں بچوں کی لڑائی پر قتل کے مقدمہ کے ملزم کی ضمانت کی درخواست پرمقدمہ کاریکارڈ طلب کر لیاہے،درخواست گزار ملزم شعیب شوکت کی جانب سے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیارکیا گیاہے کہ ملت پارک کے علاقے میں بچوں کی لڑائی پر اشتیاق احمد قتل ہوگیا،درخواست گزار کو بے گناہ ہونے کے باوجود اس میں ملوث کرلیا گیا،درخواست گزار جھوٹے الزام میں تین سال سے جیل میں قید ہے،ٹرائل کورٹ میں مقدمہ تاخیر کا شکار ہے اور کارروائی بھی نہیں ہورہی ہے،عدالت سے استدعا ہے اس کی ضمانت منظور کرکے رہا ئی کاحکم دیاجائے۔

ریکارڈ طلب

مزید :

پشاورصفحہ آخر -