پبی،محکمہ خوراک اور اے ڈی سی کی کارروائی،مقامی فلور آٹا کوٹہ منسوخ

پبی،محکمہ خوراک اور اے ڈی سی کی کارروائی،مقامی فلور آٹا کوٹہ منسوخ

  

پبی (نما ئندہ پاکستان)  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ آصف علی کا محکمہ خوراک کے ہمراہ مشترکہ کاروائی الائیڈ فلور مل کا آٹے کا سرکاری کوٹہ منسوخ اور کاروائی شروعڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء  اوزگن کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ آصف علی کا ضلعی فوڈ کنٹرولر کے ہمراہ الائیڈ فلور مل کا اچانک دورہ اڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے فلور مل میں آٹے کی کوالٹی، تھیلے کا وزن، سٹاک رجسٹر اور کوٹہ کے مطاق سرکاری ڈیلرز کو فراہمی کے حوالے سے چیکینگ کی معائنے کے دوران آٹے کی تھیلے کا وزن 10 گرام کم پایا گیاجس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے برہمی کا اظہار کیا اور انکے خلاف ایکشن لیتے ہوئے الائیڈ فلور مل کا سرکاری آٹے/گندم کا کوٹہ فوری منسوخ کر دیا۔اور مزید قانونی کاروائی کے لئے ضلعی فوڈ کنٹرولر کو موقع پر احکامات صادر کیں اس دوران ایڈشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری آٹے کی تھیلوں کے وزن میں کمی اور نہ ہی معیار میں خرابی کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے۔ اور جو بھی فلور مل اس میں پایا گیا۔ تو ان سے سختی سے نمٹا جائے گا اور بلا امتیاز کاروائی ہوگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -