مانگا منڈی،دھند میں پانچ گاڑیوں کی ٹکر،ئ7 زخمی، 3 افراد کی حالت نازک

مانگا منڈی،دھند میں پانچ گاڑیوں کی ٹکر،ئ7 زخمی، 3 افراد کی حالت نازک

  

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی ملتان روڈ اڈا شامکی بھٹیاں کے قریب دھند کی وجہ سے پانچ گاڑیوں کی آپس میں ٹکر، خواتین اور بچوں سمیت سات افراد زخمی، زخمیوں میں 3 افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ ریسکیو 1122کے مطابق شدید دھندکی وجہ سے کارو ں،ٹیوٹا ویگنوں اور ڈالے میں تصادم ہوگیا، ریسکیو 1122 اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے رورل ہیلتھ سینٹر مانگا منڈی پہنچایا مگر ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ فوری طبی امداد نہ مل سکی اس لیے زخمیوں کو جناح ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں کی شناخت قاسم،کاشف، صدام، ناظم، ندیم اور اکرم وغیرہ کے نامو ں سے ہوئی ہے۔

دھند حادثہ

مزید :

صفحہ آخر -