ملک کے بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ای گیٹ نصب کرنے کا فیصلہ

          ملک کے بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ای گیٹ نصب کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(این این آئی) ملک کے بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ای گیٹ نصب کئے جائیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق سول ایوی اتھارٹی (سی اے اے) نے ملک کے بڑے اور مصروف ہوائی اڈوں پر مسافروں کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عالمی سفری سہولت متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔سول ایوی ایشن کے مطابق ملک کے بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ای گیٹ نصب کئے جائیں گے، پہلے مرحلے میں جناح انٹر نیشنل، نیو اسلام آباد اور لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر ای گیٹ نصب ہوں گے، جس کیلئے ٹینڈر طلب کرلئے گئے ہیں جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے منصوبے کے لیے ٹینڈر نوٹس کا اشتہار بھی جاری کردیا ہے۔ای گیٹ نصب ہونے کے بعد ملکی ائیر پورٹس  پر مسافروں کو پاسپورٹ یا ٹکٹ دکھانے کی زحمت نہیں اٹھانی پڑے گی، مسافر ائیرپورٹ پر داخل ہوتے ہی ای گیٹ کے ذریعے پاسپورٹ اور ٹکٹ اسیکن کرکے بورڈنگ کارڈ حاصل کر کے جہاز میں سوار ہوسکتے ہیں۔
ای گیٹ نصب

مزید :

صفحہ آخر -