ویکسین دستیاب ہونے تک ماسک ہی وباء سے بچاؤ کا ذریعہ، ڈاکٹرا فتخار برنی 

ویکسین دستیاب ہونے تک ماسک ہی وباء سے بچاؤ کا ذریعہ، ڈاکٹرا فتخار برنی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)کورونا کیخلاف فرنٹ لائن ڈاکٹرز نے عوام میں وباء سے متعلق آگاہی مہم اور ماسک کی تقسیم کا بھی آغاز کر دیا۔ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ ویکسین دستیاب ہونے تک ماسک ہی کورونا سے بچاؤ کا مؤثر ذریعہ ہے، عوام تک ویکسین کی رسائی میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔ پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) اسلام آباد کے صدر ڈاکٹر افتخار برنی نے کہا ہے کہ ہم روزانہ کی بنیاد پر کورونا کے مریضوں میں متواتراضافہ دیکھ رہے ہیں لیکن عوام کا ماسک پہننے اور SOPsپر عمل کرنے سے متعلق رویہ انتہائی مایوس کن اور تکلیف دہ ہے۔ اس غیر سنجیدہ طرز عمل سے ہم خود اپنے پیاروں کی زندگیوں کو خطرات سے دوچار کرنے کا باعث بن رہے ہیں۔ ڈاکٹرز ایک جانب کورونا کے مریضوں کا علاج کر رہے ہیں تو دوسری جانب لوگوں میں آگاہی پھیلانے کیلئے بھی انہیں ہسپتالوں سے باہر نکلنا پڑ رہا ہے۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ڈاکٹرز ملک بھر کی مارکیٹوں اور شاپنگ سینٹرز میں عوام میں ماسک تقسیم کریں گے اور انہیں SOPs پر پابندی سے متعلق آگاہی دیں گے۔
ڈاکٹر افتخار برنی