یوکرین طیارہ حادثہ،ایران کا متاثرین کیلئے امداد کا اعلان  

 یوکرین طیارہ حادثہ،ایران کا متاثرین کیلئے امداد کا اعلان  

  

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے یوکرین طیارہ حادثہ کے متاثرین کو ایک لاکھ 50 ہزار ڈالر فی کس دینے کا اعلان کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ایرانی کابینہ نے گزشتہ سال امریکا ایران کشیدگی کے دوران غلطی سے مار گرائے جانے والے یوکرین کے طیارے میں سوار افراد کے اہلخانہ کو فی کس ایک لاکھ 50 ہزار ڈالر دینے کی منظوری دے دی ہے۔ایرانی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کابینہ ایک لاکھ 50 ہزار ڈالر یا اس کے مساوی یورو طیارے حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کو جلد سے جلد دینے کی منظوری دی ہے۔ایرانی صدر کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کابینہ نے اس بات پر زور دیا ہیکہ متاثرہ فیملیز کو قوانین پر عملدرا?مد کرتے ہوئے بلا تفریق رقم فراہم کی جائے چاہے ان کا تعلق کسی بھی قوم اور ملک سے ہو۔دوسری جانب یوکرین کا کہنا ہیکہ ایران نے جس طرح اس معاملے سے نمٹا وہ ناقابل قبول ہے، متاثرین کے لیے امدادی رقم پر بات چیت ہونی چاہیے اور ذمہ داروں کو سزا بھی دی جانی چاہیے۔

ایران امداد

مزید :

صفحہ آخر -