چاند دیکھنے کیلئے سائنس اور تحقیق سے مدد لیں گے، مولانا عبدالخبیر آزاد  

چاند دیکھنے کیلئے سائنس اور تحقیق سے مدد لیں گے، مولانا عبدالخبیر آزاد  

  

لاہور(آئی این پی)بادشاہی مسجد کے خطیب اور رویت ہلال کمیٹی کے نئے چیئرمین  مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے کوئی تصادم نہیں ہوگا، چاند دیکھنے کیلئے سائنس اور تحقیق کی مدد لی جائے گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رویت ہلال کمیٹی کے نئے چیئرمین نے کہا کہ انہوں نے مفتی منیب الرحمن کے ساتھ 15سال تک کام کیا اور اس دوران ان سے بہت کچھ سیکھا۔انہوں نے کہا کہ مفتی منیب الرحمن عظیم عالم دین ہیں اور وہ آئندہ بھی ان سے رہنمائی حاصل کریں گے۔مولانا سید عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ وہ شہادتیں جمع کرنے کے لیے شرعی اصولوں اور اسلامی تعلیمات کو سامنے رکھیں گے اور پوری کوشش کریں گے کہ عیدین اور رمضان کے چاند پر قومی اتفاق رائے ہو۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ وہ پشاور کے مولانا پوپلزئی کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے۔انہوں نے کہا کہ انہیں جید علما، فلکیات دانوں، ماہرین موسمیات کا تعاون حاصل ہے، وہ وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری کی طرف اعتماد کرنے پر ان کے شکر گزار ہیں۔

مولانا   عبدالخبیر آزاد  

مزید :

صفحہ آخر -