عوام ن لیگ کے دور میں بنیادی سہولتوں سے محروم رہے: پرویزالٰہی 

 عوام ن لیگ کے دور میں بنیادی سہولتوں سے محروم رہے: پرویزالٰہی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے صوبائی وزیر زکوٰۃ و عشر شوکت علی لالیکا نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب میں ہمارے دور کے فلاحی اور ترقیاتی کاموں کو ن لیگ نے بروقت مکمل نہیں ہونے دیا جس کی وجہ سے عوام کو صحت، تعلیم اور بنیادی سہولتوں سے محروم ہونا پڑا، بہت سی قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں، بچے سکولوں میں داخل نہ ہو سکے، ورلڈ بینک کے تعاون سے جو منصوبے شروع کیے تھے وہ بھی ن لیگ کی غلط پالیسیوں کی نذر ہوگئے۔ صوبائی وزیر شوکت علی لالیکا نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں اتنی بڑی اپوزیشن ہونے کے باوجود آپ نے اسمبلی کا ماحول کنٹرول میں رکھا ہے۔حکومتی اتحادی ہونے کے ناطے آپ نے ہر موقع پر حکومت کا بھرپور ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ مل کر عوامی فلاحی منصوبوں کو جاری رکھیں گی۔
پرویزالٰہی 

مزید :

صفحہ آخر -