ہنگو،مختلف جرائم میں ملوث 8 پولیس اہلکار ملازمت سے فارغ

ہنگو،مختلف جرائم میں ملوث 8 پولیس اہلکار ملازمت سے فارغ

  

ہنگو(بیورورپورٹ)مختلف جرائم میں ملوث ضلع اورکزئی کے 8پولیس اہلکار نوکری سے فارغ 4پولیس اہلکاروں کے خلاف انکوائری شروع اور ایک پولیس اہلکار کو معطل کر دیا  اس حوالے سے اورکزئی پولیس کے مصدقہ زرائع کے مطابق منشیات کے سمگلنگ  غلط ایف ائی ار کے اندراج  جرائم پیشہ افراد کے معاونت قتل اقدام قتل اور دیگر جرائم میں ضلع ہنگو اور کوہاٹ کے مختلف تھانوں میں ان کے خلاف ایف ائی اردرج تھے محکمانہ انکوائری کے بعد جرائم ثابت ہونے پر تحقیقاتی کمیٹی کے فائنل رپورٹ کے بعد ضلع اورکزئی پولیس سے تعلق رکھنے والے سپاہی خالد محمود  سیف اللہ امجد خان  ریاض خان  یوسف زمان  حشمت خان  محمد زاکر  عبدالواہاب  ان پولیس سپاہیوں کو نوکری سے برخاست کردیاگیاہے جبکہ سپاہی حضرت کریم  سپاہی شرکت علی  سپاہی تجمل حسین  سپاہی محمد یونس  پر محکمانہ انکوائری جاری ہیں جبکہ سپاہی گل اعظم کو معطل کردیاگیاہے پہلی بار ضلع اورکزئی میں 13پولیس اہلکاروں کو مختلف جرائم میں ملوث پاکران کے خلاف محکمانہ کاروائی کی گئی ہیں جس سے کرپٹ اور مختلف قسم کے جرائم میں ملوث پولیس اہلکاروں اور افسران پر خو ف سے سائے منڈلانے لگے پولیس کے اس اقدام کو عوامی حلقوں نے بے حد سراہا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -