سرکاری خزانے کو نقصان، طلال چوہدری کے فرنٹ مین سمیت 7 افراد پر مقدمہ

سرکاری خزانے کو نقصان، طلال چوہدری کے فرنٹ مین سمیت 7 افراد پر مقدمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپیشل رپورٹر)محکمہ اینٹی کرپشن نے زرعی مقاصد کے لئے الاٹ اراضی پر ہاؤسنگ سوسائٹی اور کمرشل استعمال پرمسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چوہدری کے فرنٹ مین اور سابقہ ناظم راشد سلیم پر مقدمہ درج کر لیا، مقدمے میں فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ٹی ایم اے کھرڑیانوالہ کے بلڈنگ انسپکٹر ہنی شہزاد اور فیصل منیر،سی ای او البین ٹیکسٹائل محمد آصف اور محمد رفیق آرائیں سمیت سات افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ محکمہ اینٹی کرپشن کے موقف کے مطابق ملزمان نے زرعی مقاصد کے لئے الاٹ رقبہ پر غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی، ٹیکسٹائل مل اور کمپیوٹر سینٹر بنا رکھے ہیں۔ ملزمان کے خلاف غیر قانونی قبضہ، جعل سازی اور سرکاری خزانے کو کنورژن فیس کی مد میں کروڑوں روپے نقصان پہنچانے پر مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزمان نے زرعی مقاصد کے لئے مختص شدہ ساڑھے پانچ ایکڑ سرکاری اراضی پر قبضہ کیا۔ ملزم راشد سلیم گروو مور فوڈ اسکیم کے تحت الاٹ شدہ رقبہ پر غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی بنا کر فروخت کر رہا تھا۔ 4 کنال سے زیادہ اراضی پر البین ٹیکسٹائل مل قائم ہو چکی ہے،پانچ کنال سے زائد  زمیں پر غیر قانونی کمپیوٹر سینٹر بنا کر کرایہ پردیا ہوا ہے۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق زراعت کے لئے مختص رقبہ رہائشی یا کمرشل مقاصد کے لئے استعمال نہیں کیا جا سکتا،ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ 
طلال چوہدری

مزید :

صفحہ آخر -