تحصیل شبقدر میں بجلی کی غیر اعلانیہ ناروا لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری 

تحصیل شبقدر میں بجلی کی غیر اعلانیہ ناروا لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری 

  

شبقدر (نمائندہ خصوصی)تحصیل شبقدر میں بجلی کی غیر اعلانیہ ناروا لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری۔ سخت ٹھٹھرتی سردی میں بجلی کی طویل اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ نے 12 یونین کونسلوں کے لاکھوں عوام کی زندگی عذاب بنا دی ہیں عرصہ دراز سے شبقدر بھر میں بجلی بندش نے نظام زندگی درہم برہم کر دی سرد موسم میں دن رات بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے باعث علاقہ مکینوں میں مختلف قسم کی بیماریاں پھیلنے لگی چھوٹے بچوں اور مختلف امراض میں مبتلا بیماروں کو سخت تکلیفات کا سامنا شبقدر حلیم زئی۔ کتوزئی۔ مٹہ مغل خیل۔ حاجی زئی۔ کانگڑہ بٹگرام۔ پیر قلعہ فاطمہ خیل رشکئی سروکلی میاں عیسی فاطمہ خیل بہلول خیل میاں کلی نورانئی پہلوان قلعہ اور دیگر علاقوں کے عوام نے کہا ہیں کہ شبقدر پی کے 60 کے لاکھوں عوام کی زندگی بجلی کی غیر اعلانیہ ناروا لوڈشیڈنگ کے باعث عذاب بن گئی کوئی پرسان حال نہیں عوامی نمائندوں نے بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ پر مسلسل خاموشی اختیار کی ہے شبقدر کے مختلف علاقوں کے عوامی حلقوں نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ حلقہ این اے 23کے ایم این اے اگر اپنے حلقہ  عوام کیساتھ مخلص ہوتے تو آج پی کے 60شبقدر کے لاکھوں  عوام کیساتھ امتیازی سلوک نہ ہوتا کبھی میٹرائزیشن کبھی بقایاجات کبھی ایک بہانہ تو کبھی سوشل میڈیا اور اخبارات میں جھوٹے بیانات دیکر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں شبقدر کے تمام یونین کونسلوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے باعث گھروں میں  خواتین مریضوں اور چھوٹے بچوں کو سخت ٹھٹھرتی سردی میں بجلی بندش کے باعث سخت مشکلات کا سامنا ہیں شبقدر کے کئی علاقوں میں کرونا کے مریض گھروں میں بستروں پر پڑے بجلی بندش کی وجہ سے کسی بھی وقت موت کا شکار ہو سکتے ہیں حلقہ این اے 23کے ایم این اے کی سخت سردی میں  بجلی کی طویل اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ پر آنکھیں بند کر کے خاموش تماشائی غفلت اور لاپرواہی نے شبقدر بھر کے عوام میں سخت غصہ پایا گیا اور ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ این اے 23کے ایم این اے مسلسل جھوٹے بیانات دیکر شبقدر کے تمام یونین کونسلوں کے لاکھوں عوام کا مزاق اڑا رہے ہیں عوامی حلقوں اور سماجی تنظیموں کے عہدیداروں  نے کہا کہ ہم مختلف علاقوں سے بجلی صارفین بل جمع کرکے عدالت سے رجوع کرینگے اور مقامی واپڈا اہلکاروں اور حلقہ این اے 23کے ایم این اے کے خلاف شبقدر بازار اور گاوں گاوں میں احتجاجی دھرنے اور مظاہرے شروع کرینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -