عدالت نے ایم این اے ملزم علی وزیر و دیگر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

      عدالت نے ایم این اے ملزم علی وزیر و دیگر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

  

کراچی(این این آئی) انسدادِ دہشتگردی کی منتظم عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم)رہنما ایم این اے ملزم علی وزیر و دیگر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔جمعرات کوانسداددہشت گردی عدالت میں پی ٹی ایم کے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت عدالت نے تفتیشی افسر سے مقدمے کا چالان طلب کرتے ہوئے تفتیشی افسر کی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔ عدالت نے علی وزیر سمیت دیگر ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔واضح رہے کہ علی وزیر کو پاکستان اور فوج مخالف تقریر کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، انہوں نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں 6 دسمبر کو ہونے والے پی ٹی ایم کے جلسے میں اشتعال انگیز تقریر کی تھی۔

 علی وزیر 

مزید :

صفحہ آخر -