پشاور،محکمہ ایریگیشن بونیر کے سابق ملاز م کا احتجاجی کیمپ 

پشاور،محکمہ ایریگیشن بونیر کے سابق ملاز م کا احتجاجی کیمپ 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)محکمہ ایریگیشن ہائڈرولوجی  بونیر کے سابقہ ملازم حسن ذاہ نے اپنے مطالبات کے حق میں پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ لگا لیا ہے اس موقع پر انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے چالیس سال محکمہ ابپاشی ضلع بونیر میں ملازمت کی تاہم 2014میں ریٹائرڈ ہونے کے بعد میرے بیٹے اکرام اللہ نے میری جگہ چوکیدار کی اسامی کیلئے ایپلائی کیا اور ٹسٹ و انٹریوں میں بھی ٹاپ کیا جسکے بعد اسکے بیٹے کے تعیناتی کا ارڈر بھی ہوا تاہم کچھ عرصہ ڈیوٹی کرنے کے بعد اس وقت کے  تحریک انصاف کے سوات سے تعلق رکھنے والے وزیر نے اپنے رشتہ دار جسکا تعلق سوات سے  میرے بیٹے کی جگہ تعینات کیا حالا نکہ ہمارے پاس تمام ارڈر اور دیگر ثبوت بھی موجود ہیں لیکن میری کئی کوئی شنوائی نہیں ہوتی اور میں 39مہینوں سے بونیر اور دیگر جگہ پر احتجاج ریکارڈ کروا رہا ہو ۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان  سے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے انصاف دلایا جائے اور میرے بیٹے کو اسکا حق دیا جائے بصورت دیگر خودسوزی پر مجبور ہونگا۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -