پاک بحریہ دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار: امیر البحر

  پاک بحریہ دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار: امیر البحر

  

 اسلام آباد (آن لائن) امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ خطے میں سمندری تحفظ, گوادر پورٹ اور سی پیک کی سکیورٹی میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں،  ان خیالات کا اظہار انہوں نے سالانہ ایفیشنسی پریڈ سے خطاب کرتے ہوے کیا۔ پاک بحریہ کی سالانہ فلیٹ ایفیشنسی کمپٹیشن پَریڈ  برائے سال 2020 کا انعقاد کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سالانہ فلیٹ ایفیشنسی پَریڈ کی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی میں منعقد ہوئی۔چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمِرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ نیول چیف نے پاکستان نیوی فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیاپاک بحریہ خطے میں سمندری تحفظ،گوادر پورٹ اور سی پیک کی سکیورٹی میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہی ہے،پاک بحریہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، پاک بحریہ خطے کے بدلتے جیو پولٹیکل حالات سے بخوبی واقف ہے اور سمندری محاذ کے دفاع کے لیے پر عزم ہے۔ انہوں نے   فرائض کی انجام دہی میں فلیٹ یونٹس اور افسران کے جذبے کو سراہا، مہمانِ خصوصی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے یونٹس کو ایفیشنسی شیلڈز سے نوازا۔

نیول سٹاف

مزید :

صفحہ آخر -