موجودہ حکومت بری طرح ناکام ہوچکی،حاجی فیاض خان 

 موجودہ حکومت بری طرح ناکام ہوچکی،حاجی فیاض خان 

  

مردان(بیورورپورٹ) جمعیت علماء پاکستان کے صوبائی صدر حاجی فیاض خان نے کہاہے کہ موجودہ حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے غریب لوگ خودکشی پر مجبور ہیں جبکہ حکمرانوں کو غریب عوام کی کوئی فکر نہیں جے یو پی اس ناکام حکومت کو گھر بھیجنے کے لئے میدان میں نکلی ہیں وہ دارالعلوم حنفیہ گڑھی کپورہ میں صوبائی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہاکہ عوام کی نظریں جے یو پی کے قائد علامہ شاہ اویس نورانی پر ہیں جے یو پی ملک میں نظام مصطفی ﷺ کی نفاز کے لئے جدوجہد کررہی ہیں  انہوں نے کہا کہ جے یو پی کو پورے صوبے میں منظم کرینگے اور ہر ضلع میں جے یو پی کی از سرنو تنظیم سازی کرینگے اس موقع پر مختلف اضلاع کی دوروں اور تنظیم سازی کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی اجلاس میں جمعیت علماء پاکستان کے سرپرست علامہ قاضی شاہ روم باچہ،صوبائی سینئر نائب صدر قاضی عبدالہادی ظہیر،جنرل سیکرٹری مفتی معراج الدین سرکانی جائنٹ سیکرٹری مفتی عبدالوکیل قادری،سیکرٹری اطلاعات انصارالابرار، ضلع پشاور کے صدر مولانا عقل وزیر،مردان کیصدرمفتی ولی اللہ قادری،لکی مروت کیصدر قاری موسی خان،لو?ردیر کے صدر مولانا عبدالمتین قادری،دیربالا کے صدر رحمن الدین،مولانا عبدالرشید قادری،مفتی محمدزادہ،خواجہ شیرزمان،قاری جان محمد،مولانا حضرت محمد،حافظ محمد ولی رضوی،مولانا سید ارشد علی قادری،مولانا ساجد حسین چشتی،صدیق اللہ ودیگر نے شرکت کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -