پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز کا 11جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان 

پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز کا 11جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(آئی این پی) سپریم کونسل آف آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز نے 11جنوری سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کااعلان کردیا ہے۔پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ازخود11 جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کرے،باقی تمام سیکٹرز، بازار کھلیں ہیں لیکن سکولز بند ہیں، صرف تعلیمی اداروں کو بند کرکے کورونا وباء کو کنٹرول کرنے کی منطق ہمارے علاوہ دنیا میں کہیں نہیں،80فیصد تعلیمی ادارے آن لائن تعلیم سے محروم ہیں،سکولز ایس اوپیز پر عمل کررہے تھے انہیں کو بند کردیا گیا،ہزاروں سکولز بند ہوچکے باقی بھی بند ہونے کے قریب ہیں،حکومت اس شعبے کیلئے فوری مالی ریلیف کا اعلان کرے، ان خیالات کا اظہا ر سپریم کونسل آف آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز کے عہدیداران ناصر محمود‘ ڈاکٹر افضل بابر‘ ملک اظہر‘ چوہدری عبید اللہ‘ ابرار احمد خان‘ حافظ بشارت‘ ملک ابرار حسین‘ ملک نسیم‘ چوہدری طیب و دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ صرف تعلیمی اداروں کو بند کرکے کورونا وباء کو کنٹرول کرنے کی منطق ہمارے علاوہ دنیا میں کہیں نہیں، سیاسی سرگرمیوں سے لے کر بازار اور زندگی کے تمام شعبوں کو آزاد چھوڑ کر کوڈ19 پر کیسے قابو پایاجاسکتا ہے۔ یونیسف کی حالیہ رپورٹ کے مطابق تعلیمی اداروں کی بندش سے چار کروڑ سے زائد طلبہ کا تعلیمی مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے،تعلیمی اداروں کی طویل بندش کے اثرات ملک بھر کے تعلیمی بورڈ کے میٹرک اور انٹر کے سپیشل امتحانات میں تائج 13سے 15 فیصد رہے۔ہزاروں سکول بند ہوچکے اور مزید بند ہونے کے قریب ہیں۔وزیراعظم پاکستان عمران خان‘ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور چیئرمین این سی او سی اسد عمر سے اپیل ہے کہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر تعلیم دشمن فیصلے موجودہ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں ان پر نظر ثانی کی جائے۔ 
ناصر محمود 

مزید :

صفحہ آخر -