متعدد وارداتیں، لاکھوں کی لوٹ مار، 7گاڑیاں، سات موٹرسائیکل چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے منیب کے گھر سے5 لاکھ45 ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،ڈیفنس میں ڈاکوؤں نے زبیر کے گھر سے 7لاکھ10 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان، ماڈل ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے مہتاب کے گھر گھس کر 4لاکھ 600ہزار کی نقدی لوٹ لیے۔ مغلپورہ میں ڈاکوؤں نے فخر حسین کے گھر سے 3لاکھ15 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان،اقبال ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے ناصر کے گھر سے 2لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔نولکھا میں ڈاکوؤں نے عبداللہ سے2 لاکھ70ہزار کی نقدی اور دیگر سامان،مصطفی آباد میں ڈاکوؤں نے ندیم سے3 لاکھ50 ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان، سمن آباد میں ڈاکوؤں نے جعفرسے4 لاکھ 25ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامانچھین لیا۔ڈیفنس،نصیرآباد، گلبرگ،وحدت کالونی،غازی آباد، ہنجروال اور شاہدرہ ٹاؤن سے گاڑیاں اور شادباغ،شالیمار،اچھرہ،بادامی باغ،مزنگ،غازی آباد اور باٹا پور سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔
وارداتیں