حکمرانوں نے قومی خزانے اور عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈالے،نیئر بخاری

 حکمرانوں نے قومی خزانے اور عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈالے،نیئر بخاری

  

 اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی نے 2020 معاشی بدحالی ہوشربا مہنگائی بے روزگاری کے سونامی کا سال قرار دے دیا۔ اپنے بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ 2020  حکمرانوں کے فراڈ مکر فریب جھوٹ کی سنچریاں بنانے کا سال تھا۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کے زریعے حکومت چلانے کی بجائے بنی گالا سے عوامی مسترد کردہ افراد پر گزارہ اور استفادہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کروڑ میں سے ایک تعلیم یافتہ نوجوان کو روزگار نہیں ملا لیکن مالی مددگاروں کو باہرسے لاکر بھاری معاوضوں پر سرکاری معاونین مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 50 لاکھ گھروں کا وعدہ وفا تو نہ ہوالیکن  بنی گالا گھرانے کے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کی سبسڈی دی گئی۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آبادسے کشمیر کا نام مٹا کر حریت پسند کشمیریوں کو بے سہارا اور بے آسرا کر دیا گیا ہے،خود غرض اور دولت کے بچاریوں نے اپنی تجوریاں بھرنے کیلئے غریبوں سے دال روٹی چھینی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بدعنوان بددیانت حکمرانوں نے قومی خزانے اور لوگوں کی جیبوں پر ڈاکے ڈالے ہیں۔

نیئر حسین بخاری

مزید :

صفحہ آخر -