چوکی غالب مارکیٹ پولیس کی نوجوان بہن بھائی کے ساتھ انسانیت سوز سلوک
لاہور(کرائم رپورٹر) لاہورپولیس کا بہن بھائی کے ساتھ ہتک آمیز رویہ سامنے آیا ہے جہاں پر چوکی انچارج غالب مارکیٹ کا بہن بھائی کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کیا گیا ہے۔ دونوں بہن بھائی کو سڑک پر سر عام کان پکڑوا کر اٹھک بیٹھک لگوائی گئیں۔ بہن بھائی کو کان پکڑوا کر سزا دینے کی فوٹج بھی سامنے آگئی۔متاثرین کا کہنا ہے کہ ہم بہن بھائی فیکٹری ملازم ہیں اور اپنے گھر جارہے تھے۔ غریب لوگ ہیں کیا کر سکتے ہیں۔ لڑکے کا کہنا ہے کہ پولیس نے سوئٹر بھی اترا لیا۔ دونوں بہن بھائیوں نے کہا کہ شناختی کارڈ نہ نکلنے پر پولیس ہمیں تھانے لے گئی اور تشدد کیا۔متاثرہ بہن بھائی نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جب ہمارے پاس کچھ بھی نا نکلا تو پولیس ہمیں اپنی گاڑی کے پاس لے آئی۔ پولیس نے اپنی گاڑی کے پاس لا کر ہمیں اٹھک بیٹھک لگوائی۔
سلوک