نواز شریف کی پیشکش پر فضل الرحمن حکومت گرانے کیلئے کام کر رہے ہیں: حافظ حسین احمد 

نواز شریف کی پیشکش پر فضل الرحمن حکومت گرانے کیلئے کام کر رہے ہیں: حافظ حسین ...

  

 کوئٹہ،حضرو (آئی این پی) جے یو آئی کے مرکزی رہنما، سابق ایم این اے و سینیٹر حافظ حسین احمد نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن کو پی ٹی آئی کی حکومت گرانے کیلئے صدر مملکت بنانے کی پیشکش کررکھی ہے جس بناء پر وہ مسلم لیگ(ن) کیلئے کھل کر کام کررہے ہیں، شاطر نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن سے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت گرائیں الیکشن کے بعد میں وزیر اعظم اور آپ صدر مملکت ہونگے، جے یو آئی (ف) میں فرد واحد کے اختیارات کیوجہ سے ڈکٹیٹر شپ قائم ہے، پارٹی میں انہوں نے اقرباء پروری کی انتہا کر رکھی ہے،جے یو آئی سے نکالے جانے سے پہلے بھی اور اب بھی بہت سی پارٹیاں رابطے اور منتیں کررہی ہیں کہ میں ان کیساتھ شامل ہو جاؤں مگر میرا اوڑھنا بچھونا یہی ہے، حافظ حسین احمد نے کہا کہ امیر جے یو آئی نے خود کہا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کے گھر میں چوہدری پرویز الٰہی اور جرنیلوں سے بات کی تو مجھے کہا گیا کہ آپ آزادی مارچ ختم کر دیں ہم مارچ کے اندر عمران خان کو نکال کر الیکشن کرادیں گے جبکہ عبدالغفور حیدری نے بھی جنرل باجوہ سے ان کی ملاقات کی تصدیق کی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمن جانتے بوجھتے سب کچھ کر رہے ہیں، انہیں جے یو آئی سے زیادہ نواز شریف کے فیصلوں پر عملدرآمد کی فکر ہے، میں پی پی پی اور مسلم لیگ(ن)کے حوالہ سے ڈیڑھ ماہ سے جن خدشات کا اظہار کررہا تھا آج وہ تمام درست ثابت ہو رہے ہیں۔ 

حافظ حسین احمد 

مزید :

صفحہ آخر -