یورپی ڈس انفولیب نے بھارتی  نیٹ ورک کو بے نقاب کیا  شہریار خان آفریدی

یورپی ڈس انفولیب نے بھارتی  نیٹ ورک کو بے نقاب کیا  شہریار خان آفریدی

  

 اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی ڈس انفو لیب نے بین الاقوامی قوانین اور آزادیِ اظہار رائے کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی نیٹ ورک کو بے نقاب کیا ہے،میڈیا یورپی ڈس انفو لیب کی رپورٹ میں جعلی این جی اوز اور جعلی میڈیا کے ذریعے پاکستان کیخلاف بھارتی مہم کو بے نقاب کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ شہریار خان آفریدی نے یورپ، پاکستان فرینڈ شپ گروپ کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یورپی یونین کی ڈس انفو لیب نے بین الاقوامی قوانین اور آزادیِ اظہار رائے کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی نیٹ ورک کو بے نقاب کیا ہے۔ وفد کی قیادت فیڈریشن کے صدر چوہدری پرویز اقبال لوسر نے کی۔ سید ماجد عباس، سید خالد عباس، محمد آصف ارشد، خرم ریاض اور مدثر حسین بھی اس وفد کا حصہ تھے۔شہریار آفریدی نے کہا کہ یورپی یونین کی ڈس انفو لیب کی رپورٹ ’انڈین کرانیکلز‘ نے بھارت کے بین الاقوامی اداروں کو نشانہ بنانے اور ہندوستانی مفادات کو فروغ دینے کیلئے بڑے پیمانے پر کیے جانے والے غیرقانونی آپریشن کا انکشاف کیا ہے۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ کی خاطر مردہ لوگوں تک کا نام استعمال کیا اور یہ کہ یہ نیٹ ورک بنیادی طور پر برسلز اور جنیوا میں مقیم ہے جو پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے مواد کی تیاری کیلئے سرگرم عمل ہے۔

شیریار آفریدی

مزید :

صفحہ آخر -