شدید دھند، سی ٹی او کی داخلی و خارجی راستوں پر وارڈنز کی نفری بڑھانے کی ہدایت

 شدید دھند، سی ٹی او کی داخلی و خارجی راستوں پر وارڈنز کی نفری بڑھانے کی ...

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی ٹی او لاہورکیپٹن (ر) سید حماد عابد نے فوگ میں سٹی ٹریفک پولیس کو محتاط ڈرائیونگ کرتے ہوئے دھند کے پیش نظر شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر وارڈنز کی نفری میں اضافے کی ہدایت کی ہے۔ بابو صابو، ٹھوکرنیاز بیگ، شاہدرہ چوک، پرانے راوی پل پر واڈنز کی نفری بڑھا دی گئی ہے۔ سید حماد عابد کا کہنا تھاکہ ڈی ایس پی شاہدرہ چوک، راوی پل اور ڈی ایس پی صدر کو بابو صابو، ٹھوکر نیازکا وزٹ کرکے انتظامات کاجائزہ لیں۔ دھند کے باعث موٹروے کی بندش سے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک کا لوڈ رہے گا۔ شدید دھند کے باعث موٹروے بند ہونے سے سارا لوڈ جی ٹی روڈ پر شفٹ ہوگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام پولیس وہیکلز کی فلیشر لائٹس آن رکھیں۔ شہری فوگ لائٹس اور شیشوں پر نمی نہ ہونے دیں اور ایمرجنسی کی صورت میں گاڑی کو انتہائی بائیں سائیڈ پر پارک کریں۔ چلتی گاڑی سے ہاتھ، منہ نکالنے سے پرہیز کیا جائے۔ ان کامزید کہنا تھا کہ شہری راہنمائی اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 15 پر کال کر سکتے ہیں۔

سی ٹی او 

مزید :

صفحہ آخر -