امہ پیس گروپ کا ہدایت اللہ خان نیازی کے انتقال پراظہار افسوس

      امہ پیس گروپ کا ہدایت اللہ خان نیازی کے انتقال پراظہار افسوس

  

کراچی (پ ر)امہ پیس گروپ (یو پی جی) نے اپنے سینئر ممبر اور جنگی ہیرو جنرل (ریٹائرڈ) ہدایت اللہ خان نیازی کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔امہ پیس گروپ نے جنرل(ریٹائرڈ)ہدایت اللہ خان نیازی کے انتقال کو فرقہ وارانہ لعنت سے لڑنے اور امت میں اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دینے کیلئے ایک بہت بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔1965 کی جنگ کے دوران آرمی ایوی ایشن پائلٹ کی حیثیت سے ائیر اوپ ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے انھوں نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر پاکستان کی حفاظت کی۔ سیالکوٹ سیکٹر میں ہندوستانی بکتر بند ڈویژن پیش قدمی کر رہا تھا، ان کی فراہم کردہ معلومات پر پاکستان ائیر فورس کے ہوائی جہازوں نے ان کے خلاف زبردست کارروائی کرتے ہوئے ان کو پسپا ہونے پر مجبور کیا۔انھیں کارکردگی کی وجہ سے ستارہ جرات سے نوازا گیا۔جنرل صاحب کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ راولپنڈی آرمی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ہے۔جس میں ان کے اہل خانہ اور دیگر احباب کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔یو پی جی ان کیلئے دعا گو ہے کہ اللہ پاک مرحوم کے درجات کو بلند کرے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید :

صفحہ آخر -