پی ایس او کا اعزاز، مقررہ تاریخ سے قبل ملک میں یورو فائیو ڈیزل متعارف کروا دیا

پی ایس او کا اعزاز، مقررہ تاریخ سے قبل ملک میں یورو فائیو ڈیزل متعارف کروا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(خصوصی رپورٹ) پاکستان میں فیول کی دنیا میں انقلاب لانے والی کمپنی کی حیثیت برقرار رکھتے ہوئے، پی ایس او ملک کی اولین آئل مارکیٹنگ کمپنی بن گئی جس نے پاکستان میں ڈیزل کے معیار کو یورو2 سے یورو 5تک پہنچا دیا۔کمپنی نے حال ہی میں یورو فائیو اسٹینڈرڈ کے ہائی اسپیڈ ڈیزل کو ”پی ایس او ہائی سی ٹین ڈیزل یورو فائیو“ کے نام سے متعارف کرایا ہے۔ حکومت پاکستان نے یورو فائیو اسٹینڈرڈ کے حامل ہائی اسپیڈ ڈیزل کی درآمد کے لئے جنوری2021ء کا ہدف مقرر کیا تھا۔ لیکن ایک مستعد کمپنی ہونے کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی ایس او نے یورو فائیو اسٹینڈرڈ کی حامل ہائی اسپیڈ ڈیزل کا پہلا کارگو 23دسمبر2020ء کو درآمد کر لیا ہے۔ جس کے نتیجے میں حکومت پاکستان کی مقررہ کردہ تاریخ سے بہت پہلے ہی کراچی کے کچھ منتخب پی ایس اوریٹیل آؤٹ لیٹس پر ہائی سی ٹین یورو فائیو اسٹینڈرڈ ڈیزل دستیاب ہے۔ باقاعدہ طور پر پی ایس او ہائی سی ٹین یورو فائیو متعارف کرانے کے لئے پی ایس او کے سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب سید محمد طہ کی سربراہی میں ایک باوقار تقریب پی ایس او براق سروس اسٹیشن، کراچی پر منعقد کی گئی۔ اس موقع پر پی ایس او کے سینئر افسران، کاروباری شراکت دار اور معزز کسٹمرز بھی ملک اور کمپنی کے اس سنگ میل عبور کرنے کی اس یادگار تقریب میں شامل تھے۔ پی ایس او ہائی سی ٹین ڈیزل یورو فائیو اعلیٰ کارکردگی فراہم کرنے والا فیول ہے جو دوسرے ایندھنوں کے مقابلے میں زیادہ صاف ہے کیونکہ اس میں سلفر کی مقدار98%کی حیرت انگیز حد تک کم کر دی گئی ہے یعنی 500پی پی ایم سے 10پی پی ایم تک یہ دھوئیں کے اخراج میں کمی، گاڑی کے میٹلک حصوں کا تحفظ اور انجن کی حفاظت کرتے ہوئے اس کی زندگی بڑھاتا ہے۔ یہ ہماری صحت پر بھی آلودگی کے منفی اثرات کو کم کرتا ہے اور ہماری آنے والی نسلوں کے لئے ایک صاف ستھرے ماحول کی ضمانت دیتا ہے۔اس موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر پی ایس او جناب سید محمد طہ نے کہا ”پی ایس او نے اپنی قوم کو اعلیٰ معیاری، ماحول دوست اور عمدہ کارکردگی کے حامل فیولز کے دور میں پہنچا کر کارکردگی کے نئے معیارات قائم کئے ہیں۔ ماحولیاتی تحفظ کے سفر میں ہمارا ایک اہم سنگ میل ہے جو ہم نے وزارت توانائی کی قابل قدر قیادت میں عبور کیا ہے۔ پی ایس اور یٹیل آؤٹ لیٹس پر گاڑیوں کی الیکٹرانک چارجنگ کی سہولت کی فراہمی اورRON97 اور 92دونوں میں یورو5موٹر گیسولین کے اجرا کے بعد پی ای او اب اس امر پر فخر کرتی ہے کہ وہ پاکستان میں ہائی سی ٹین ڈیزل، یورو فائیو فراہم کرنے میں بھی اولین آئل مارکیٹنگ کمپنی کا مقام حاصل کر چکی ہے۔ یہ اقدام اس امر کا ثبوت ہے کہ پی ایس او ماحولیاتی تحفظ اور اپنی نسلوں کے لئے دنیا کو ایک بہتر اور صاف جگہ بنانے کے لئے کتنی پرعزم ہے۔ یہی نہیں، ہم اپنے ریٹیل آؤٹ لیٹس پر جدید اور اعلیٰ معیاری پراڈکٹس اور سروسز کی فراہمی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس اعتبار کو مزید مستحکم کرنے کا عزم رکھتے ہیں جو لاکھوں پاکستانی روزانہ ہم پر کرتے ہیں۔“ ”ایک متحرک اور مستقبل پر نگاہ رکھنے والی کمپنی کی حیثیت سے، پی ایس او حکومت پاکستان کے کلین اینڈ گرین پاکستان کے مشن کو آگے بڑھانے میں ہراول دستے کا کردار ادا کرتی رہے گی اور ملک کو ایک مستحکم مستقبل تک لے جانے کے لئے ایسے مزید نئے اقدامات کا عزم رکھتی ہے۔