جام خان شوروکی ضمانت میں 4فروری تک توسیع
کراچی(این این آئی)سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور غیر قانونی اثاثے بنانے سے متعلق نیب انکوائری میں سندھ ہائیکورٹ نے سابق وزیر بلدیات جام خان شورو سمیت 18 ملزمان کی ضمانت میں 4 فروری تک توسیع کردی ہے۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں سابق وزیر بلدیات جام خان شورو سمیت 18 ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔نیب پراسیکوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف انکوائری جاری ہے مزید مہلت دی جائے، عدالت نے نیب حکام کو ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے مہلت دے دی جبکہ جام خان شورو و دیگرملزمان کی ضمانت میں بھی 4 فروری تک توسیع کردی۔نیب کے مطابق ملزمان نے غیر قانونی طور پر حیدر آباد میں سی این جی اسٹیشن کے لیے زمین الاٹ کی اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، ملزمان کے خلاف الاٹمنٹ کے ثبوت حاصل کرلیے ہیں۔جام خان شورو کیخلاف زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی تحقیقات کراچی میں بھی کی جا رہی ہیں۔