سندھ میں بے گھر افراد کیلئے عارضی پناہ گاہیں قائم کرنے کا فیصلہ

سندھ میں بے گھر افراد کیلئے عارضی پناہ گاہیں قائم کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں بے گھر افراد کو سردی سے بچانے کے لیے عارضی پناہ گاہیں قائم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کمشنرز کو تحریری حکم دیا ہے کہ بے گھر افراد کو سردی سے بچانے کے لیے عارضی پناہ گاہیں فوری قائم کی جائیں۔بے گھر افراد کو سردی سے بچنے کے لیے گرم کمبل دیئے جائیں اور فٹ پاتھوں پر موجود بے گھر افراد کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔وزیراعلی سندھ نے صوبے بھر کے کمشنرز کو تحریری حکم جاری کر دیا ہے۔ تمام ڈپٹی کمشنرز بے گھر افراد کی خود نگرانی کریں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -