بلدیہ عظمی کا چارجڈ پارکنگ سائٹس نیلام کرنے کا فیصلہ

      بلدیہ عظمی کا چارجڈ پارکنگ سائٹس نیلام کرنے کا فیصلہ

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ چارجڈ پارکنگ بلدیہ عظمی کراچی نے چارجڈ پارکنگ سائٹس کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیاہے۔بلدیہ کی جانب سے ایک سال کیلئے 34 پارکنگ سائٹس کو نیلامی کیلئے پیش کیا جائیگا۔ نیلامی کے بعد ٹھیکے داران پارکنگ فیس وصول کرنے کے ذمہ دار ہونگے۔پارکنگ سائٹس کا نیلام عام 5 جنوری 2021 کو کیا جائیگا۔ پارکنگ بلدیہ عظمی کراچی کے ریونیو کا اہم ذریعہ ہے، جس میں کچھ پارکنگ سائٹس کروڑوں روپے ریونیو فراہم کرتی ہیں۔نیلام عام کے بعد ٹھیکے دار حضرات سائٹس سے خاطر خواہ رقومات حاصل کر کے بلدیہ عظمی کراچی سے معاہدے کی رو سے مخصوص رقم فراہم کرتے ہیں۔ محکمہ چارجڈ پارکنگ میں محدود اسٹاف کی موجودگی کی وجہ سے ہر سال نیلام عام کے اس طریقے کو اپنایا جاتا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -