وزیر جنگلات اشتیاق ارمڑ کی پشاور پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد

  وزیر جنگلات اشتیاق ارمڑ کی پشاور پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر جنگلات ماحولیات اور جنگلی حیات سیدمحمد اشتیاق ارمڑ نے سینئر صحافی محمد ریاض کو پشاور پریس کلب کے صدر منتخب ہونے اور ان کی پوری کابینہ کے ممبران کو کامیابی حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔آپنے ایک تہنیتی بیان میں صوبائی وزیر نے پریس کلب پشاور کے عہدہ داروں کے خوش اسلوبی کے ساتھ انتخاب کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نو منتخب کابینہ کے اراکین اپنے پیشہ ورانہ اور تکنیکی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے صحافی برادری کے مسائل حل کرنے اور ان کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوششیں کریں گے اور اس کے ساتھ ساتھ معاشرتی اور سماجی مسائل کو اجاگر اور حل کرنے میں بھی حکومت کی رہنمائی کریں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی میں صحافی برادری کا بڑا کردار ہے اور صاف و سرسبز پاکستان مہم موجودہ حکومت کا عوام کے لیے ایک تحفہ ہے اور توقع ہے کہ اس مہم کی کامیابی کے لیے بھی میڈیا بھرپور کردار ادا کرے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -