لاڑکانہ،70 جھونپڑیاں جل گئیں، 2 افراد جاں بحق
لاڑکانہ (این این آئی)سندھ کے شہر لاڑکانہ میں جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے ان میں موجود 4 سال کے بچے سمیت 2 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق لاڑکانہ کے علاقے شیخ زید کالونی میں واقع جھونپڑیوں میں گزشتہ شب آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے،آگ لگنے سے 70 جھونپڑیاں جل گئیں۔پولیس نے بتایا ہے کہ آگ لگنے سے جل کر 4سال کے بچے سمیت 2 افرادجاں بحق ہوئے ہیں، جن کی لاشیں اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔لاڑکانہ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان جھونپڑیوں میں آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی، جھونپڑیوں میں کسی کہنے پر آگ لگانے کے حوالے سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔