شبقدر،محکمہ صحت کی کارروائی 15 میڈیکل سٹورز سیل

        شبقدر،محکمہ صحت کی کارروائی 15 میڈیکل سٹورز سیل

  

شبقدر (نمائندہ خصوصی)پروانشنل ڈرگس انسپکٹر چارسدہ نے تنگی میں غیر معیاری و غیر سند یافتہ میڈیکل سٹور کے خلاف کاراوئی کرتے ہوئے 15 میڈیکل سٹور سیل کر دئیے ہیں۔ کاروائی کے دوران کئی مشکوک ادویات کے نمونے بھی لئے گئے جنہیں لیبارٹربھجوا دیئے گئے۔پروانشنل ڈرگ انسپکٹر چارسدہ حامد خٹک نے اپنے ٹیم کے ہمراہ چارسدہ کے تحصیل تنگی میں غیر معیاری و مشکوک ادویات اور غیر رجسٹرڈ میڈیکل سٹور کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پندرہ میدیکل سٹور کو سیل کر دیئے ہیں جبکہ دیگر میڈیکل سٹوروں سے مشکوک ادویات کے 7 نمونے بھی حاصل کئے گئے جن کو لیبارٹری بھجوا دیئے گئے۔ اس موقع پر ڈرگ انسپکٹر چارسدہ حامد خٹک نے کہا کہ انسانی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی جبکہ کسی کو مشکوک ادویات استعمال کرنے یا فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی انہوں نے مزید کہا کہ تمام ڈسٹی بیوٹرز کو بھی تنبہہ کیا جا چکا ہے کہ ڈرگ ریگولٹری سے رجسٹرڈ میڈیکل سٹورز تک ادویات کی سپلائی کی جائے جبکہ غیر رجسٹرڈ میڈیکل سٹور ز کو ادویات کی سپلائی کرنے والے ڈسٹربیوٹر ز کے خلاف بھی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -