سڑکوں کی تعمیر سے علاقے میں خوشحالی آئیگی،چیئرمین کشمیر کمیٹی

  سڑکوں کی تعمیر سے علاقے میں خوشحالی آئیگی،چیئرمین کشمیر کمیٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کوھاٹ (بیورو رپورٹ) پی کے 80 میں سڑکوں کی تعمیر پر کروڑوں روپے خرچ کرنے سے خوشحالی آئے گی کسی بھی علاقے کی ترقی میں پختہ سڑکوں کا کردار یقینا بہت اہم ہوتا ہے حلقہ 80 کے دور دراز دیہاتوں میں کارپٹ روڈ بننے کے بعد ترقی کا نیا دور شروع ہو گا ان خیالات کا اظہار چیئرمین کشمیر کمیٹی اور ممبر قومی اسمبلی شہریار خان آفریدی نے خرماتو‘ ناکبند اور حلقہ 80 میں دیگر زیر تعمیر سڑکوں کے معائنے کے موقع پر کیا انہوں نے بتایا کہ تمام سڑکوں کی تعمیر میں بہترین کوالٹی کا میٹریل استعمال کیا گیا ہے جس کی نگرانی خود عوام نے کی ہے انہوں نے بتایا کہ خیرماتو روڈ کی تعمیر پر 1 کروڑ 14 لاکھ 70 ہزار‘ ناکبند روڈ پر 18 لاکھ 75 ہزار‘ بازید خیل روڈ کی تعمیر پر 80 لاکھ 14 ہزار‘ نیو آباد بلی ٹنگ روڈ پر 35 لاکھ 22 ہزار روپے خرچ ہوں گے اسی طرح سلیمان تالاب روڈ کی تعمیر پر 24 لاکھ 66  ہزار خرچ ہوں گے سڑکوں کی تعمیراتی کام کے معائنے کے موقع پر شہریار آفریدی نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے افسران کو واضح طور پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اچھا کام کرنے والے مطمئن رہیں مگر غیر معیاری کام کی نشان دہی کی صورت میں متعلقہ افسر یا نگرانی کرنے والا ماتحت عملہ کسی رعایت کا مستحق نہیں ہو گا انہوں نے علاقہ عوام سے بھی اپیل کی کہ سڑکوں کی تعمیر ہو یا ریسکیو 1122 کی عمارت ہو اس کے لیے فنڈ عوام ہی کے ٹیکسز سے وصول کر کے عوام پر خرچ کیے ہیں لہٰذا عوام تعمیراتی کاموں کی خود نگرانی کریں اور غلط کاموں کی بھی نشان دہی کریں تاکہ عوامی فلاحی منصوبے بروقت مکمل ہو سکیں۔