ڈیرہ اسماعیل خان کے صحافیوں کی معاشی خوشحالی ضروری ہے: علی امین گنڈاپور 

  ڈیرہ اسماعیل خان کے صحافیوں کی معاشی خوشحالی ضروری ہے: علی امین گنڈاپور 

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)وفاقی وزیرامورکشمیروگلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے صحافیوں کو حکومتی پالیسی کے مطابق میڈیا کالونی کے ذریعے گھروں کی فراہمی کے منصوبے میں جلد ہی شامل کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ پریس کلب کے صدر محمد یاسین قریشی کی قیادت میں ملنے والے نمائندہ وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔ ترقیاتی منصوبوں کے نگران محمد نواز خان۔ ڈیرہ پریس کلب کے سابق جنرل سیکرٹری محمد فضل الرحمان، سابق جنرل سیکرٹری محمد اقبال بھٹی، عبداللہ جان، ظفر عباس اعوان، احمد نواز خان مغل، تحریک انصاف کے راہنماء سید ثناء اللہ شاہ عرف کاکا شاہ بھی انکے ہمراہ تھے۔وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور نے کہا کہ پریس کلب کی جانب سے  قواعد و ضوابط کے مطابق تمام کارکن صحافیوں کو مراعات کی برابر فراہمی اور کلب کی ممبر شپ فراہمی کی یقین دہانی قابل ستائش ہے۔ ہم اجتماعی ترقی پر یقین رکھتے ہیں ڈیرہ اسماعیل خان کے صحافیوں کی معاشی خوشحالی انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے گلگت بلتستان کے صحافیوں کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان کے صحافیوں کے لیئے بھی وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق نیا پاکستان ہاؤسنگ کالونی میں میڈیا بلاک کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ اطلاعات کی پالیسی کے مطابق وہاں صحافیوں کو مکانات فراہم کیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پریس کلب کی سولرائزیشن تزئین و آرائش و مرمت کے منصوبے کا جلد ہی افتتاح کریں گے۔ ڈیرہ پریس کلب پاکستان کا واحد پریس کلب ہوگا جہاں ہم ڈیجیٹل میڈیا سٹوڈیو قائم کررہے ہیں یہ سٹوڈیو آج تک ملک کے کسی پریس کلب میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے لوکل اخبارات چینلز اور ان سے وابسطہ صحافیوں کے لیئے پریس کلب کی وساطت سے مالی گرانٹ بھی فراہم کی جائے گی۔ ڈیرہ پریس کلب کے صدر یاسین قریشی اوروفد کے دیگر ممبران نے کہا ہے ہم بلاامتیاز متحد ہوکر کام کرنے کے جذبہ سے سرشار ہیں محکمہ اطلاعات کی پالیسی اور پریس کلب کے قوائد و ضوابط کے مطابق ممبر شپ کی فراہمی کاسلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے وفاقی وزیر علی امین خان گنڈہ پور کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کرائی کہ انہوں نے جس طرح کااعتماد پریس کلب پر کیا ہے ڈیرہ پریس کلب بھی بلا تفریق تمام صحافیوں کو مراعات و ممبر شپ کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -