چترال،کورونا SOPsپر عملدرآمد کا سلسلہ حسب معمول جاری 

چترال،کورونا SOPsپر عملدرآمد کا سلسلہ حسب معمول جاری 

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)کورونا وائرس کی دوسری خطر ناک لہر سے محفوظ رہنے کے حوالے سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے سلسلے میں صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے اپر چترال میں ٹرانسپورٹ اڈوں اور پبلک مقامات کا دورہ کیا اور کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے حوالے سے صوبائی حکومت کی طرف سے جاری شدہ پیغامات لوگوں تک پہنچائے۔ انہوں نے تمام ٹرانسپورٹر حضرات اور عوام الناس کو سیفٹی ماسک کا استعمال کرنے اور آپس میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -