سلک بینک نے کانٹیکٹ لیس کریڈٹ کارڈز جاری کردیئے 

      سلک بینک نے کانٹیکٹ لیس کریڈٹ کارڈز جاری کردیئے 

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)کریڈٹ کارڈز کی صنعت میں مارکیٹ میں نمایاں حصہ لینے والے سلک بینک لمیٹڈ نے کانٹیکٹ لیس ویزا کریڈٹ کارڈز کا اجرا کردیا ہے۔ کانٹیکٹ لیس ٹیکنالوجی محفوظ اور تیز تر لین دین کو یقینی بناتی ہے جس کی وجہ سے آپ کو پی او ایس پر اپنے کارڈ کو سوائپ کرنے یا ڈپپ کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔بزنس ہیڈ کریڈٹ کارڈز نوید مشتاق نے اس اجراء پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کانٹیکٹ لیس کریڈٹ کارڈ متعارف کرانے کے بعد، سلک بینک نے اپنے کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کو بڑھتے ہوئے عالمی رجحانات تک رسائی حاصل کرنے اور کسٹمر کے بہتر تجربے کی پیش کش کرنے کی سمت ایک بڑی پیش رفت کی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، عالمی سطح پر جنوری 2020 میں کنٹیکٹ لیس ٹرانزیکشن شیئر 35 فیصد سے بڑھ کر اگست 2020 میں 47 فیصد ہوچکا ہے، لہذا، بروقت اس ٹیکنالوجی کو اپنانا زیادہ اہم ہوگیا ہے۔سلک بینک نے کانٹیکٹ لیس کارڈز لانچ کیے ہیں جس میں نئے ڈیزائنوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ آزادی اور عالمی سطح پر رسائی کی بات کی جارہی ہے۔ بینک نے اپنے کریڈٹ کارڈز کے کاروبار کے لئے بہت سارے دوسرے اقدامات انجام دیئے ہیں، جو کارڈز کی صنعت میں بینک کی مارکیٹ کی قیادت کو مزید تقویت بخشیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -