سپر نٹنڈنگ انجینئر ایجوکیشن ورکس کرپٹ افسران کی ڈھال بن گئے 

سپر نٹنڈنگ انجینئر ایجوکیشن ورکس کرپٹ افسران کی ڈھال بن گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (این این آئی)سپرنٹنڈنگ  انجینئر محکمہ ایجوکیشن ورکس کراچی جمیل میمن ضلع شرقی کے ایکس ای این  کی جانب سے مبینہ طور 20کروڑ روپے مالیت کی ترقیاتی اسکیمیں مند پسند ٹھیکیداروں کو دینے کے معاملے میں  کرپٹ افسران  کی ڈھا ل بن گئے کہا  جو کچھ ہوا قانون کے مطابق کیا کوئی دھاندلی ہوئی نہ کسی کو روکا گیا پولیس میں رپورٹ جھوٹی کرائی گئی ہے  متاثرین کا کہناہے کہ ری ڈریسل کمیٹی  کے چیئرمین کی حیثیت سے    انہیں درخواست بھی دی گئی تاہم وہ کچھ بھی کرنے پر تیار نہیں  یاد رہے کہ بدھ کے روزمحکمہ ایجوکیشن ورکس ضلع شرقی کے ایکس ای این  کی جانب سے مبینہ طور 20کروڑ روپے مالیت کی ترقیاتی اسکیمیں مند پسند ٹھیکیداروں کو دینے کے لیے قوائد و ضوابط کی دھجیاں اڑاتے ہوئے دیگر ٹھیکیداروں کے ٹینڈرز دستاویزات وصول کرنے سے انکار کردیا اور دفتر کے دروازے اندر سے بند کرکے خواہش مند ٹھیکیداروں کو نہ تو دفتر میں داخل ہونے دیا نہ ٹینڈر ڈاکومنٹس ڈبے میں ڈالنے دیے ٹھیکیداروں کے احتجاج پر آنے والی جمشید ٹاون پولیس بھی سرکاری دفتر کادروازہ کھلوانے میں ناکام رہی ٹھیکیداروں نے ایکس ای این کے خلاف قانون اقدامات پر جمشید ٹاون تھانے میں درخواست جمع کرادی تھی جبکہ سیپرا سمیت اعلی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی محکمہ ایجوکیشن ورکس کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ طلب کیے گئے کاموں میں کئی کام ایڈوانس میں کرائے گئے ہیں جس کے سبب مخصوص ٹھیکیداروں کے درمیان اسکیموں کی بندر بانٹ کی کوشش کی جارہی ہے واضح رہے کی مختلف اسکولز،کالجز اور دفاتر کی تعمیر نو و تذئین و آرائش کے لیے ایجوکیشن ورکس ڈپارٹنمنٹ نے 20کروڑ روپے مالیت کے ڈینڈرز طلب کیے تھے ٹینڈرز دستاویزات جمع کرانی کی آج آخری تاریخ تھی ڈھائی بجے تک ٹھیکیداردستاویزات ڈبے میں ڈال سکتے تھے اور ساڑھے تین بجے ٹینڈرز اوپن ہونا تھا ٹھیکیداروں کا کہنا ہے کہ آج جب ہم ایک بجے دفتر پہنچے تو وہاں موجود نامعلوم افراد نے انہیں دفتر میں داخل نہیں ہونے دیا اور دفتر کے دروازے اندر سے بند کرادیا ہم نے احتجاج کیا اور صورتحال سے جمشید ٹاون پولیس کو آگاہ کیا جس پر پولیس موبائل موقع پر پہنچ گئی جوکوششوں کے باوجود سرکاری دفتر کا دروازہ کھلوانے میں ناکام رہے جس کے بعد جمشید ٹاون پولیس نے ٹھیکیداروں نے جمشید ٹاون تھانے میں ایکس ای این رضوان حیدر کے خلاف درخواست جمع کرلی ہے  سپرنٹنڈنگ  انجینئر محکمہ ایجوکیشن ورکس کراچی جمیل میمن نے اپنا موقف دیتے ہوئے بتایا ہے کہ  ایسا کوئی واقعہ نہیں ہو ا اس قسم کی باتیں کرنے والے اپنے  مفاد کیلیے  بے بنیاد  باتیں کررہے ہیں  محکمے میں سب کھ قانون کے مطابق ہوا ہے ٹھیکے بھی قانون کے مطابق دئیے گئے ہیں۔پولیس رپورٹ سے کوئی فرق نہیں پڑتا تفتیش  میں سب واضح ہوجائے گا  انہوں نے بتا یا کہ انہیں متاثرین کی جانب سے کوئی درخواست نہیں ملی

مزید :

صفحہ آخر -