2020کٹھن ترین سال رہا، 21ء سے نئی اور اچھی امیدیں وابستہ، اقوام متحدہ کا پیغام پہلی بار اردو ترجمے کیساتھ نشر

2020کٹھن ترین سال رہا، 21ء سے نئی اور اچھی امیدیں وابستہ، اقوام متحدہ کا پیغام ...

  

 نیویارک(آئی این پی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کا نئے سال کا پیغام پہلی بار اردو ترجمہ کے ساتھ نشرکیا گیا۔اقوام متحدہ میں عمومی طور پر پیغامات 6زبانوں میں نشر کیے جاتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی 6سرکاری زبانیں عربی، چینی، انگریزی، فرانسیسی، روسی اور ہسپانوی ہیں۔اس عالمی فورم پر ہونے والی تمام تر سرگرمیوں کو صرف6زبانوں میں ترجمہ کیا جاتا ہے۔ ایسا پہلی بار ہوا کے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا بیان اردو ترجمے میں بھی نشر کیا گیا۔انتونیو گوتیرس نے اپنے پیغام میں کہا 2020آزمائشوں اور سختیوں کا سال رہا۔  کورونا وائرس نے ہماری زندگیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے اور اس کے سبب دنیا کو دکھ اور تکالیف دیکھنی پڑیں۔ بہت ساری قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور یہ وبا اب بھی پھیل رہی ہے۔غربت، عدم مساوات اور بھوک بڑھ رہی ہے۔ ملازمتیں ختم ہو رہی ہیں، قرضے بڑھ رہے ہیں اور بچوں کو بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ہر جگہ عدم تحفظ پایا جاتا ہے۔ لیکن ایک نیا سال آرہا ہے جس میں ہمیں امید کی کرن نظر آ رہی ہے۔اگلی صفوں میں کام کرنے پر تن، من اور دھن کی بازی لگا رہے ہیں۔سائنسدان کم ترین مدت میں ویکسین تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اگر ہم مل کر کام کریں گے تو امید کی کرنیں پوری دنیا پر پھیل سکتی ہیں۔ سال2021کیلئے اقوام متحدہ کو عزم یہ ہے کہ2050تک کاربن سے پاک گیسوں کے اخراج کے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے عالمی اتحاد قائم کیا جائے۔

اقوام متحدہ 

مزید :

صفحہ اول -