بلاول بھٹو سے شرجیل میمن کی ملاقات،سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال 

بلاول بھٹو سے شرجیل میمن کی ملاقات،سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال 

  

کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رکن سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن نے جمعرات کو بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔اس موقع پر سندھ کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شرجیل انعام میمن نے پارٹی چیئرمین کو اپنے حلقہ انتخاب ٹنڈو جام میں عوامی فلاح وبہبود کے اقدامات سے آگاہ کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے، عوام کی خدمت ہی ہماری سیاست ہے۔

بلاول بھٹو

مزید :

پشاورصفحہ آخر -