مسجد نبویؐ کی چھت نمازیوں   کیلئے کھول دی گئی

    مسجد نبویؐ کی چھت نمازیوں   کیلئے کھول دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  مدینہ منورہ  (آئی این پی)مسجد نبویؐ  کی چھت آج جمعرات سے نمازیوں کے لیے کھول دی گئی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اب نماز  فجر، مغرب  اور عشا کی نمازیں مسجد نبوی ؐکے صحن کی چھت پر بھی ادا کی جاسکیں گی۔ادارہ امور مسجد النبوی ؐ کی جانب سے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد  کے صحن کی چھت نمازیوں کی تعداد کے پیش نظر کھولی گئی ہے تاہم کورونا وائرس کے حوالے سے تمام احتیاطی تدابیر بھی اختیار کی گئی ہیں اور مسجد میں سماجی فاصلیکو مدنظر رکھا جائیگا۔خیال رہے کہ کورونا وائرس  کی وبا کے باعث مسجد کی چھت نمازیوں کے لیے بند کی گئی تھی۔
مسجد نبویؐ 

مزید :

صفحہ اول -