مردان،ہوائی فائرنگ پر پشتو ڈراموں کی اداکارہ گرفتار

  مردان،ہوائی فائرنگ پر پشتو ڈراموں کی اداکارہ گرفتار

  

مردان(بیورورپورٹ)پارہوتی پولیس نے ہوائی فائرنگ کے الزام میں پشتو ڈراموں کی مقامی اداکارہ کو گرفتارکرلیا،اداکارہ نے ٹک ٹاک  ویڈیو بنارہی تھی اطلاع ملنے کے بعد ڈی پی او ڈاکٹرزاہدا للہ خان نے نوٹس لیا اور کاروائی کے لئے ٹاسک ایس ایچ او پارہوتی انسپکٹر عجب خان کے حوالہ کیا پولیس کے مطابق اداکارہ نیلم گل اپنے گھر واقع موسم کورونہ میں ہوائی فائرنگ کررہی تھی جس کی اطلاع پولیس کو ملی پولیس نے چھاپہ مارکر اداکارہ کو پستول سمیت گرفتارکرلیا ابتدائی اطلاعات کے مطابق اداکارہ ٹک ٹاک کے لئے ویڈیو بنارہی تھی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -