پٹرول 2.31، ڈیزل 1.80، مٹی کا تیل 3.36روپے لٹر، ایل پی جی 15روپے کل مہنگی، بجلی کی قیمتوں میں 3روپے 30پیسے اضافہ

     پٹرول 2.31، ڈیزل 1.80، مٹی کا تیل 3.36روپے لٹر، ایل پی جی 15روپے کل مہنگی، بجلی ...

  

    اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) حکومت نے نئے سال کے آغاز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دیں پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے کا اضافہ کر دیا ہے۔، اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 10.68 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8.37 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔ حکومت نے پٹرول کی قیمت میں  2.31 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1.80 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔ فی لٹر پٹرول کی قیمت 2 روپے 31 پیسے اضافے کے بعد 106 روپے ہو گئی ہے۔حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 80 پیسے تک اضافہ کرنے کی منظوری دی ہے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 110 روپے 24 پیسے ہوگئی۔ کیروسین آئل کی قیمت میں 3.36 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں  3.95 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔۔ دوسری طرف ہائی سپیڈ ڈیزل 3 روپے اضافے کے بعد 108 روپے 44 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ مٹی کا تیل 5 روپے اضافے کے بعد 70 روپے 29 پیسہ کا کر دیا گیا تھا۔ لائٹ ڈیزل اائل کی قیمت بھی 5 روپے اضافے کے بعد 67 روپے 86 پیسہ فی لیٹر مقرر ہے۔ دوسری طرف ایل پی جی  15روپے فی کلو اضافے کے  بعد 132 روپے سے بڑھ کر 147 روپے فی کلو ہوگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کے بعد حکومت کی جانب سے عوام کیلئے 2021 کا ایک اور تحفہ آگیا ہے، اور ایل پی جی کی قیمت میں ایک ریکارڈ اضافہ کیا گیاہے، جس کے تحت فی کلو ایل پی جی 15 روپے مہنگی ہوگئی ہے۔ایل پی جی ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جنوری 2021 سے ایل پی جی کی قیمت 132 روپے فی کلو کے جگہ 147 فی کلو ہوگی، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں بھی 180 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد گھریلو سلنڈر 1553 کی جگہ 1733 میں دستیاب ہوگا، جب کہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں بھی 692 روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔چئیرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی فی میٹرک ٹن قیمت میں 79 ڈالر اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت 457 ڈالر سے بڑھ کر 536 ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔  چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ایل پی جی پر لیوی سمیت تمام ٹیکسز کا خاتمہ نہ کیا گیا تو 15 جنوری 2021 سے خیبر سے کراچی تک گیس کی سپلائی بند کر دیں گے۔  دریں اثناء نیپر ا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 3 روپے 30 پیسے اضافے کی منظوری دیدی ہے۔ جمعرات کو بجلی کے قیمتوں میں اضافے سے متعلق نپبراکا فیصلہ پاور ڈویژن کو موصول ہو گیا۔ نیپر اکی جانب سے بجلی کی بنیادی ٹیرف میں اوسطاً 3 روپے 30 پیسے اضافے کی منظوری دی ہے جبکہ بجلی کا موجودہ اوسطاً بنیادی ٹیرف 13 روپے 35 پیسے ہے اور3روپے 30 پیسے اضافے کے بعد بجلی کی اوسطاً بنیادی ٹیرف16 روپے 65 پیسے ہوجائے گا۔ پاور ڈویژن کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے فیصلے پر ورکنگ جاری ہے جبکہ بجلی کے بنیادی ٹیرف بڑھانے کا حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کریگی۔

بجلی ٹیرف

 پٹرولیم مصنوعات

مزید :

صفحہ اول -