مجھ سمیت 3 افراد کو پارٹی چھوڑنے   فارورڈ بلاک کیلئے کہا گیا، ایاز صادق 

  مجھ سمیت 3 افراد کو پارٹی چھوڑنے   فارورڈ بلاک کیلئے کہا گیا، ایاز صادق 

  

 لاہور(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے رہنماء ایاز صادق نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کے علاوہ مجھے اور ایک اور شخص کو بھی پارٹی چھوڑنے کا کہا گیا، اس پر لیڈر شپ کو آگاہ کیا۔لیگی رہنما ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس شخص کو جانتا ہوں وقت آنے پر نام بتاوں گا، خواجہ آصف کو جماعت چھوڑنے کا کہا گیا، ایک ماہ پہلے ان کو یہ کہا گیا اور انہوں نے لیڈرشپ کو آگاہ بھی کیا، وقت آنے پر خواجہ آصف خود بھی بتائیں گے، خواجہ آصف نے کہا کہ زندگی کی تین دہائیاں گزر چکیں ہیں، اب پارٹی نہیں چھوڑوں گا، فارورڈ بلاک نہیں بن سکتا، کوئی اس کا حصہ بننے کو تیار نہیں، وقت ایک جیسا نہیں رہتا، وقت گزر جاتا ہے۔ایاز صادق کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کو جس نے وزیر داخلہ بنایا اس کی عقل کو سلام۔

ایاز صادق

مزید :

صفحہ اول -