مسلم لیگ ن نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اصولی فیصلہ کرلیا

  مسلم لیگ ن نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اصولی فیصلہ کرلیا

  

 اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ ن نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔ مسلم لیگ ن ذرائع کا کہنا ہے کہ  مریم نواز نے مولانا فضل الرحمان سے ضمنی الیکشن پر بات کی تھی۔ ذرائع مریم نواز کا کہنا ہے کہ  حکومت کو 31 جنوری تک ڈیڈ لائن دی ہے تو الیکشن میں حصہ لینا چاہیے۔ذرائع کے مطابق  مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  ضمنی الیکشن میں حصہ لینا یا نہ لینا ہر پارٹی خود فیصلہ کرے،  ضمنی الیکشن کا معاملہ پی ڈی ایم کی میٹنگ میں رکھیں گے

ن لیگ

مزید :

صفحہ اول -