2021کا آغاز، دنیا بھر میں استقبال، کورونا کے باعث تقاریب پر پابندی 

2021کا آغاز، دنیا بھر میں استقبال، کورونا کے باعث تقاریب پر پابندی 

  

 آکلینڈ،لاہور(جنرل رپورٹر) دنیا بھر نئے سال کا آغا ہو گیا دنیا بھر میں سال نو کا بھرپور استقبال کیا گیا  مختلف ممالک میں استقبالیہ تقاریب کا انعقاد کیا گیا  لاہور میں دس مقامات پر سال نو کا استقبال زبردست آتش بازی سے کیا گیا جیلانی پارک ریس کورس پارک گریٹر اقبال پارک منار پاکستان پر استقبال سرکاری طور پر کیا گیا رات بارہ بجے ہیں شہر کے مختلف مقامات پر آتش بازی اور فائرنگ کے شاندار مظاہرے ہوئے واضح رہے کہ  بارہ بجے  ضلعی انتظامیہ  نے شہر کے  3 مقامات پر پرائیویٹ لوگوں کو آتش بازی کرنے کی  اجازت دے کی تھی جبکہ مقامات پر پرائیویٹ لوگوں نے آتشبازی سے آسمان رنگین کر دیا خیابان جناح، او پی ایف اور پاک ویو ویلاز میں آتش بازی کا 12 بجکر 10 منٹ پر مظاہرہ ہوا مزید برآں فلیٹیز اور پی سی ہوٹل کو رات 8 سے 10 بجے تک آؤٹ ڈور فنکشن اور کینڈل لائٹ ڈنر کے لیے این او سی جاری کیا گیا  دوسری طرف بارہ بجے سوئی پر سوئی چڑھتے ہی سال نو کا آغاز ہوگیا یہ سے قبل ہی منچلے موٹرسائیکلوں گاڑیوں پر مال روڈ جیل روڈ زمین بلیوارڈ گلبرگ میں نکل آئے جنہوں نے اپنے اپنے طریقے سے سال نو کا استقبال کیا اس دوران وہ لوگ کرونا وائرس کے لیے داشدہ ایس او پیز کو بھی بھول گئے اور انہوں نے دل کھول کر ایس او پیز کی خلاف ورزی کی۔دنیا میں سال نو کا آغاز نیوزی لینڈ سے شروع ہوا۔آکلینڈ کے اسکائی ٹاور پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد جمع تھی۔کورونا کے باعث برج خلیفہ کے اطراف جراثیم کش اسپرے کیا گیا ہے۔پیرس میں سال نوکی تقریبات پر پابندیکردی گئی جبکہ سڈنی میں تقریبات محدود کردی گئیں۔نیویارک کے ٹائمزاسکوائر پرسال نوکا جشن منفرد انداز میں منانے کی تیاریاں کی گئی تھیں۔

سال نو

 نئی دہلی(این این آئی)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں کورونا وائرس کی وبا کے سبب سال نو کے موقع پر یکم جنوری کی رات 11 بجے سے صبح 6 بجے تک کیلئے نائٹ کرفیو نافذکردیاگیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق نئی دہلی حکام نے بتایاعوامی مقامات پر 5یا اس سے زیادہ افراد ایک سا تھ جمع نہیں ہو سکیں گے، اس کے علاوہ نئے سال کے موقع پر کسی بھی جشن یا تقریب کی اجازت نہیں ہوگی۔نئی دہلی میں نئے سال کے موقع پر عوامی مقامات پر مجمع لگنے سے روکنے کے کیلئے نائٹ کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ مقامی حکومت کے ماتحت کام کرنیوالی دہلی ڈیزازسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے)کی جانب سے کیا گیا۔نئی دہلی کے علاوہ کئی ریاستوں میں نئے سال کے موقع پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں جبکہ کئی ریا ستوں میں جہاں کورونا وائرس کے کیسز قدرے کم ہیں وہاں ضلعی انتظامیہ کو فیصلہ لینے کا اختیار دیا گیا ہے۔بھارت کی تمام ریاستوں میں کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاط برتی جا رہی ہے اور لوگوں سے اپیل کی گئی وہ نئے سال کا جشن اپنے گھروں پر ہی منائیں۔

دہلی کرفیو

مزید :

صفحہ اول -