حکومت گرانے کیلئے بننے والا اتحاد مفادات اور بیانیے کی بھینٹ چڑھ گیا: شبلی فراز

      حکومت گرانے کیلئے بننے والا اتحاد مفادات اور بیانیے کی بھینٹ چڑھ گیا: ...

  

  اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ 2020 میں اپوزیشن کوان کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں نے ناک آؤٹ کردیا، حکومت کو گرانے کیلئے بننے والا اتحاد اپنے مفادات، سوچ اور بیانیے کی بھینٹ چڑھ گیا۔ 2020 عالمی سطح پر مشکل سال رہا، کورونا وباء نے دنیا بھرمیں صحت کے نظام اور معیشتوں کو ہلا کر رکھ دیا، عمران خان کی قیادت میں پاکستان اس چیلنج سے احسن انداز میں نبرد آزماہوا،ہمارے فیصلوں اور پالیسی کامحور پاکستان کے عوام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اخلاقی جرات ہوتی تو پیپلزپارٹی کے فیصلے کے بعد خود ہی پی ڈی ایم کے تحلیل کا اعلان کر دیا جاتا۔ ن لیگ کے جن دو اراکین نے استعفے دیئے، سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے تصدیق کے لئے طلبی کے ساتھ ہی مکر گئے ہیں۔ معاون خصوصی شہباز گل نے ایاز صادق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹ چور ایک دوسرے کی پشت پناہی اور وکالت کرتے ہیں، ریاست کی بدنامی کا باعث بننے والے ڈھٹائی سے جھوٹ بول رہے ہیں۔ نسل در نسل شریفی غلام، آقاؤں کی خوشنودی کیلئے ملکی اداروں کو متنازعہ بنا رہے ہیں۔ بھارتی بیانیے کا پاکستان میں پرچار کرنے والوں کے منہ کالے ہونے ہیں۔ خواجہ آصف اور ایاز صادق جیسے پارسائی کا لبادہ اوڑھے چوروں کا مقدر ذِلت و رسوائی ہے۔ میڈیا پر کرپٹ لیگ کے چور، درباری روز ایک دوسرے کی پشت پناہی اور وکالت کرتے ہیں۔

  شبلی فراز  

مزید :

صفحہ اول -