مسلم لیگ ن کے دونوں ارکان کے ا ستعفے جعلی  منظور نہیں کیے جائیں گے،سپیکر قومی اسمبلی

مسلم لیگ ن کے دونوں ارکان کے ا ستعفے جعلی  منظور نہیں کیے جائیں گے،سپیکر قومی ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم  لیگ ن کے 2 ارکان قومی اسمبلی کے سپیکر کو بھجوائے گئے استعفوں کی تحقیقات مکمل ہو گئیں، اسد قیصر نے مرتضیٰ جاوید عباسی اور سجاد اعوان کی استدعا منظور کر لی۔سپیکر قومی اسمبلی نے استعفوں کی تحقیقات اور لیگی اراکین کے موقف پر رولنگ جاری کر دی۔ اسد قیصر نے کہا کہ دونوں اراکین کے استعفے منظور نہیں کیے جائیں گے۔دونوں لیگی اراکین نے گزشتہ روز سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے استعفے منظور نہ کرنے کی استدعا کی تھی۔ مرتضیٰ جاوید عباسی اور سجاد اعوان نے استعفے صرف پارٹی قیادت کے پاس جمع کرانے کا موقف اپنایا تھا۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی رولنگ میں کہا گیا کہ دونوں اراکین نے استعفوں کی تصدیق نہیں کی اور اراکین نے اپنے استعفوں کو جعلی قرار دیا،موصول ہونے والے استعفے متعلقہ ممبران کے ثابت نہیں ہوسکے۔استفعوں پر کارروائی قانون، قواعد، گائیڈ لائنز اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی عمل میں لائی گئی۔ استفعوں کی تصدیق نہیں ہو سکی لہٰذا ان پر مزید کارروائی کی ضرورت نہیں۔ 

استعفے نامنظور

مزید :

صفحہ اول -