جاوید ہاشمی کے داماد کیخلاف مقدمہ درج 

  جاوید ہاشمی کے داماد کیخلاف مقدمہ درج 

  

  ملتان (این این آئی)سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے داماد زاہد بہار ہاشمی کیخلاف ایس ڈی او واپڈا کودھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق زاہد بہار ہاشمی کی رہائش گاہ پر بجلی کے3 ماہ کیبل واجب الادا تھے، بل ادا نہ کرنے پر واپڈا عملے نے زاہد بہار ہاشمی کے 2 میٹر کاٹ دیئے تھے۔مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ بجلی کاٹے جانے پر زاہد بہار ہاشمی نے مشتعل ہوکر ایس ڈی او واپڈا مخدوم رشید کو دھمکیاں دیں۔

مقدمہ درج

مزید :

صفحہ اول -