براڈ شیٹ کیس، جرمانہ ادا نہ کرنے پرلندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے اکاؤنٹس منجمد

   براڈ شیٹ کیس، جرمانہ ادا نہ کرنے پرلندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ...

  

 لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)براڈ شیٹ کیس میں لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے۔مصالحتی عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو 2 کروڑ 9 لاکھ ڈالر جرمانہ 30 دسمبر تک ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ہائی کمیشن لندن کے اکاؤنٹ سے رقم منہا نہیں کی گئی، 2018میں نیب کو براڈ شیٹ سے معاہدہ ختم کرنے پر 1 کروڑ 70 لاکھ ڈالر جرمانہ ہوا تھا۔نیب نے وزارت قانون کی ہدایت کے برعکس 2 سال تک جرمانہ ادا نہ کیا، جرمانہ ادا نہ کرنے پر دو سال میں سود بھی شامل ہو گیا۔دوسری جانب ترجمان پاکستانی ہائی کمیشن نے کہا کہ اکاؤنٹس منجمد نہیں ہوئے۔ذرائع کے مطابق براڈ شیٹ کیس میں لندن کی مصالحتی عدالت نے 2018 میں نیب کے خلاف 2 کروڑ ڈالر جرمانہ عائد کیا تھا، نیب نے رقم ادا نہ کی جس پر پاکستانی ہائی کمیشن کا اکاؤنٹ منجمد ہوا۔لندن مصالحتی عدالت نے2کروڑ 9لاکھ ڈالر 30 دسمبر تک ادا کرنے کا حکم دیا تھا، پاکستانی روپوں میں یہ رقم ساڑھے چار ارب روپے بنتی ہے۔ مصالحتی عدالت نے اپنے حکم میں قرار دیا کہ عدم ادائیگی پر اکاؤنٹ منجمدکرکے رقم یکطرفہ طور پر منہا کی جائے تاہم اعلیٰ سفارتی ذرائع کے مطابق ہائی کمیشن لندن کے اکاؤنٹ سے رقم منہا نہیں کی گئی۔پاکستانی ہائی کمیشن کا مؤقف ہے کہ سفارتخانوں کوجنیواکنونشن کے تحت استثنیٰ حاصل ہوتاہے۔

اکاوئنٹس منجمند

مزید :

صفحہ اول -