پاکستان اور چین کا سی پیک کی توسیع کیلئے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

  پاکستان اور چین کا سی پیک کی توسیع کیلئے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

  

  اسلام آباد (این این آئی) پاکستان اور چین نے سی پیک کی توسیع کو فروغ دینے کے لئے باہمی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔ سی پیک پر پاک چین مشترکہ ورکنگ گروپ کا دوسرا اجلاس ہوا جس میں پاکستان اور چین نے سی پیک کی توسیع کو فروغ دینے کے لئے باہمی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سی پیک پر پاک چین مشترکہ ورکنگ گروپ کا دوسرا اجلاس چین کے شہر آرمچی میں ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ورکنگ گروپ کے اجلاس کی صدارت سکریٹری خارجہ سہیل محمود اور چینی نائب وزیر خارجہ Luo Zhaouhi نے مشترکہ طور پر کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں گروپ کے بیجنگ میں ہونے والے 9 اپریل 2019 کے افتتاحی اجلاس کے فیصلوں اورپیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری داخلہ نے بتایاکہ سی پیک تبدیلی کا منصوبہ ہے،اس نے پاکستان کے لئے اہم اور دوررس معاشی مواقع پیدا کیے ہیں،ہماری قومی ترقیاتی کوششوں کے لئے سی پیک کے ناگزیر ہونے پر مکمل قومی اتفاق رائے موجود ہے۔ سیکرٹری خارجہ نے کہاکہ سی پیک کے پہلے مرحلے میں، ہم نے توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے میدان میں بڑی پیشرفت کی ہے،سی پیک صنعت، زراعت اور سماجی و اقتصادی ترقی پر بھر پور توجہ کے ساتھ اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک کے تحت تیار کیا جانے والا خصوصی اقتصادی زونز کا منصوبہ پاکستان کے صنعتی عمل کو نئے سرے سے زندہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زون کے منصوبے سے معاشی ترقی کے عمل کو وسعت دینے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ سکریٹری خارجہ نے سی پیک کے منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ 10 واں جے سی سی اجلاس معاشی مواقع پیدا کرنے اور سی پیک منصوبوں کو مزید وسعت دینے میں معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ صنعتی ترقی کے لیے چینی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے جامع حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔سکریٹری خارجہ نے حکومت، تھنک ٹینکس، اکیڈمیہ، اور میڈیا کی جانب سی پیک منصوبوں کے حقائق، مقصد اور مربوط نظریہ کو فروغ دینے کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ سیکرٹری خارجہ نے کہاکہ بین الاقوامی برادری کو پاکستان اور علاقائی معیشت پر سی پیک کے اثرات کے جامع اور معقول انداز میں تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے،

سی پیک اجلاس

مزید :

صفحہ اول -