کابینہ کمیٹی کا چینی کمپنی سائنو فارم سے کورونا ویکسین خریدنے کا فیصلہ، مزید 58افراد جاں بحق 2475کیس رپورٹ

  کابینہ کمیٹی کا چینی کمپنی سائنو فارم سے کورونا ویکسین خریدنے کا فیصلہ، ...

  

  اسلام آبادلاہور (مانیٹرنگ ڈیسک، جنرل رپورٹر)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے 58 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 10 ہزار 105 ہوگئی جبکہ2 ہزار 475 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 695 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 35 ہزار 73 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 206 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جن میں اکثر وینٹی لیٹر میں ہیں۔لاہور میں بھی چوبیس گھنٹوں کے دوران 15 شہری جاں بحق ہو گئے جبکہ 374نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔دوسری جانب کابینہ کمیٹی نے چینی کمپنی سائنو فارم سے ویکسین خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ فواد چودھری نے کہاہے کہ ابتدائی طور پر سائنو فارم سے 12 لاکھ ڈوز خریدی جائیں گی۔ ویکسین 2021 کی پہلی سہ ماہی میں فرنٹ لائن ورکرز کو مفت لگے گی جبکہ پرائیویٹ سیکٹر عالمی طور پر منظور ویکسین امپورٹ کرسکتا ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا تھا کہ کیبنٹ کمیٹی کے اجلاس میں 10 لاکھ کورونا ویکسین ڈوز خریدنے کی منظوری دی گئی ہے جو تمام فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو فراہم کی جائے گی۔ جتنی جلدی ڈریپ کے ماہرین ویکسین کی منظوری دیتے ہیں، ہمارا ہدف جنوری کی پہلی سہ ماہی میں ویکسین کی فراہمی ہے۔

کورونا

مزید :

صفحہ اول -